جو فیصلے ایاز صادق نے کئے وہ برقرار رہیں گے،کنور دلشاد

Published on August 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

0444
اسلام آباد(یو این پی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اب ایاز صادق قومی اسمبلی کے اسپیکر نہیں رہے، نئے اسپیکر کے منتخب ہونے تک ڈپٹی اسپیکر قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی ہوگا، جو فیصلے ایاز صادق نے کئے وہ بھی برقرار رہیں گے،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں ،پارلیمانی طور پر ایاز صادق اسپیکر نہیں ہیں،انہوں نے بتایا کہ ری پولنگ کے بعد نیا اسپیکر منتخب ہوگا،اس وقت تک ڈپٹی اسپیکر قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی ہوگا،کنور دلشاد کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر آتے جاتے رہتے ہیں،لیکن جو فیصلے ایاز صادق نے بطور اسپیکر قومی اسمبلی کیے ان کی حیثیت برقرار رہے گی،کنور دلشاد نے کہا کہ اگر ایاز صادق اپیل کرتے ہیں تو سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لے گا،ایک ماہ میں تمام حقائق جاننے کے بعد سپریم کورٹ فیصلہ کریگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes