پاکستان کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، خواجہ آصف

Published on August 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

03
اسلام آباد(یو این پی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، دشمن کے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیں گے، عمران خان پڑھے لکھے جاہل ہیں ان کی دماغی صلاحی محدود ہے، اس لئے خوار ہو رہے ہیں، کراچی آپریشن سیاسی نہیں مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان پڑھے لکھے جاہل ہیں، این اے 110 پر تحریک انصاف کے امیدوار نے میرے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دی تھی اور جج کاظم ملک نے میرے حق میں فیصلہ دیا تھا،عمران خان کو معلوم ہی نہیں کہ میں سپریم کورٹ گیا ہی نہیں تھا، تحریک انصاف کا امیدوار گیا تھا، عمران خان کی دماغی صلاحی محدود ہے اس لئے خوار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے قانونی اور آئینی حق سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ایاز صادق اگر سپریم کورٹ جائیں تو ان کا قانونی حق ہے یہاں تو جعلی مینڈیٹ کے علاوہ جعلی ڈگریوں والے بھی حکم امتناعی لیکر اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔ تحریک انصاف کے دو ایم این ایز بھی ایسے ہیں جو جعلی ڈگری پر ناہل ہونے کے بعد حکم امتناعی لیکر اسمبلی میں ہیں۔ عمران خان کی بات ہی اور ہے ان کی جعلی ڈگری والوں سے قربت ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے ان کے جائز تحفظات کا ازالہ کیا جائیگا۔ کراچی آپریشن سیاسی نہیں مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف ہے  تاہم کوئی بھی شخص گفتگو کرتا ہے تو اسے کھلی چھٹی نہیں بلکہ اسے قانون اور ضابطے میں رہ کربات کرنی چاہئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy