سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے سے قبل خوفزدہ تھی:پریتی زنٹا

Published on August 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 559)      No Comments

10
ممبئی(یو این پی)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے قبل وہ خوف زدہ تھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پریتی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کیوں لیکن سلمان خان واحد اداکارتھے جن کے ساتھ کام کرنے سے قبل میں خوف زدہ تھی،40 سالہ پریتی زنٹا اپنے 17 سالہ کیریئر میں دبنگ خان کے ساتھ 5 فلموں میں کام کرچکی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان فطرتاً شرمیلے ہیں اور فلم ‘چوری چوری چپکے چپکے ‘ میں میرے ڈائیلاگ سن کر وہ شر ما جاتے تھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes