عمران خان کا 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ درست تھا، جاوید ہاشمی

Published on August 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

04
اسلام آباد(یو این پی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کا 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ درست تھا، جہانگیر ترین نے بڑا طاقتور وکیل کیا، سسٹم کو نہ دبنے دیا تو جو نہیں آنا چاہتا وہ بھی آئے گا، بات جہاں تک پہنچی ہے عمران خان کو وہیں ختم کر دینی چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارے سیاستدان گندے نہیں کئی نے جانوں کے نذرانے پیش کئے، کئی جلا وطن بھی کئے گئے۔ سسٹم ٹوٹ گیا تو ملک ڈوبنے لگے گا، سسٹم ٹوٹ گیا تو پھر قوم سیاستدان بنا نہیں پائے گی، اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا، ملک ڈوبنے لگے تو کوئی نہ کوئی تو آجائے گا اور پھر سیاستدان کو پچھتانا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے بڑا طاقتور وکیل کیا تھا کہ کیس جیتیں گے، طاقتور وکیل ہو تو کمزور کیس کمزور نہیں رہتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme