گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ کی انچارج میڈم حمیرا نعیم کرپشن الزامات پر معطل

Published on August 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

NewUNN
گجرات (محمد آصف) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ کی انچارج میڈم حمیرا نعیم کو کرپشن الزامات پر معطل کر دیا گیا۔ فوری طور پر ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ گجرات نے میڈم بشریٰ کو سکول کا عارضی انچارج کی ذمہ داریاں دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کھاریاں ایٹ لالہ موسیٰ کی انچارج میڈم حمیرا نعیم کو کرپشن کے الزامات اور محکمانہ فنڈز کی خورد بورد کی محکمانہ انکوائری کے بعد سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن میڈم امبرین رضا نے حمیرا نعیم کو معطل کرنے کے بعد مزید انکوائری پیڈا ایکٹ کے تحت کروانے کے حکامات جاری کر دئے جس کی روشنی میں ای ڈی کمیونٹی ڈویلپمنٹ ضلع گجرات نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ کا تمام ریکارڈ سیل کر دیا اور عارضی چارج میڈم بشریٰ کے حوالے کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes