سینئر کالم نگار اورپی ایف یو سی خواتین ونگ کی صدر پروفیسر رفعت مظہرکو ’’عباس تابش ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا

Published on August 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

Prof-Riffat-Mazhar7-400x342
لاہور(یواین پی)اتوار 23 اگست کو سوائے ہوٹل گلبرگ میں پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے زیرِ اہتمام تیسری ایک روزہ سالانہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مجیب الرحمٰن شامی ، سجاد میر ،ڈاکٹر اجمل نیازی ، ڈاکٹر شفیق جالندھری ،اختر عباس،سلمان عابد اورمنفرد مزح نگار گلِ نوخیز اخترنے خصوصی طورپر شرکت کرتے ہوئے فنِ کالم نگاری کے ہر پہلو پر سیر حاصل روشنی ڈالی ۔ اِس تقریب میں مختلف اداروں کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اورسینئر کالم نگار اورپی ایف یو سی خواتین ونگ کی صدر پروفیسر رفعت مظہرکو ’’عباس تابش ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔بعد ازاں پی ایف یو سی کے چیئر مین شہزاد چودھری کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes