عمران خان کو اب میدان جنگ میں دیکھیں گے، مریم نواز کا ٹویٹ

Published on August 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

777
اسلام آباد (یو این پی) مریم نواز شریف نے عمران خان کو سیاسی میدان جنگ میں لڑنے کا چیلنج دے دیا۔ کہتی ہیں کہ چئیرمین پی ٹی آئی این اے 122 میں ایاز صادق سے تیسری مرتبہ شکست کھائیں گے۔مریم نواز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کو اب میدان جنگ میں دیکھیں گے۔ این اے 122 میں عمران خان کی ہار اصل ہیٹ ٹرک ہوگی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تکنیکی معاملات کے پیچھے چھپنا آسان جبکہ میدان میں لڑنا مشکل ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی اکثریت نے ضمنی الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم عوام سے عوام کیلئے اور عوام کے ذریعے آتے ہیں۔ عوام ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes