آج کل کے نوجوانوں میں کام سے زیادہ کم وقت میں زیادہ شہرت اور پیسہ حاصل کرنے کا جنون ہے، طلال فرحت

Published on August 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 540)      No Comments

unnamed
آج کے جذباتی نوجوان شارٹ کٹ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے
ایسے لمبے روٹ پر نکل جاتے ہیں جہاں سے واپسی پرراستہ بند ہوجاتا ہے
آج کل کراچی میں موجود چیدہ چیدہ شخصیات کے
کمنٹس کی صورت میں ریکارڈ بھی کرایا جارہا ہے
کراچی (یو این پی) آج کل کے نوجوانوں میں کام سے زیادہ کم وقت میں زیادہ شہرت اور پیسہ حاصل کرنے کا جنون رکھتے ہیں،نوجوانوں کا کام سیکھنے سے زیادہ اس بات پر فوکس زیادہ ہوتا ہے کہ وہ دوسرے کے کندھوں پر اپنا بوجھ ڈال کر انہیں پیچھا چھوڑ کر آگے بڑھ جائیں۔ یہ بات گزشتہ روز نجی تقریب میں رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے نمائندہ سے بات چیت میں کہی انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں رہا جو آج سے بیس سال پہلے تھا، پہلے قدریں تھیں، عزت و وقار کے ساتھ کام کر کے دل کو اچھا لگتا تھا مگر آج کی جنریشن نے حدیں پار کرنے میں دیر نہیں لگائی اور وہ کم وقت میں زیادہ پیسہ کمانے کے چکر میں عزت و وقار کو گنوا رہے ہیں، ابھی بھی وقت ہے کہ ہم وہ قدریں، وہ عزت و وقار واپس لا سکتے ہیں اس کے لیے انھیں سینئرز کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے اور یہ اسی ضروت میں ممکن ہے کہ نئی جنریشن اُن کے سیکھائی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ گزشتہ دہائیوں میں نظر دوڑائیں تو ایک دو نہیں پتہ نہیں کتنے ایسے پروجیکٹس نظر آئیں گے کہ جن میں بڑوں کی رہنمائی میں وہ نوجوان کامیابی سے ہمکنار ہوئے ۔آج کے جذباتی نوجوان شارٹ کٹ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ایسے لمبے روٹ پر نکل جاتے ہیں جہاں سے واپسی پر راستہ بند ہوجاتا ہے اگر یہی جنریشن سینئرز کی رہنمائی میں اپنے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں تو وہ دن دور نہیں کہ جب یہ اس ملک کا وقار ہوں اور اس وقار میں ان کا نام بھی اونچا ہو انہوں نے بتایا کہ وہ الحمدوللہ ایک ڈاکومینٹری پروجیکٹ مکمل کر چکے ہیں جس میں کراچی میں موجود چیدہ چیدہ شحصیات نے اس دستاویزی فلم کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ اسے مثبت انداز سے دنیا میں پیش کرنے پر سراہا ہے اور امید کی ہے کہ انشا اللہ یہ پروجیکٹ ضرور اپنے آئیڈیے کی وجہ سے کامیابی سے ہمکنار ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ اس دستاویزی فلم کو بین الاقوامی میلے میں بھیج کر پاکستان کے نام کو مثبت انداز سے ہائی لائٹ کرانا چاہتے ہیں اور انشا اللہ یہ پروجیکٹ یقیناًعوام کی دعاؤں سے کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور عالمی سطح پر اس کی پذیرائی بھی حاصل ہوگی اور اس پروجیکٹ کا کچھ حصہ کراچی میں موجود چیدہ چیدہ شخصیات کے کمنٹس کی صورت میں ریکارڈ بھی کرایا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes