تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت کو تھنک ٹینکس سے روابط بڑھانا ہونگے : ریہام خان

Published on September 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

11
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ ریہام خان نون لیگ پر برس پڑیں کہتی ہیں طلباء کو فرنیچر یا لیپ ٹاپ دینے سے تعلیم کا معیار بہتر نہیں بنایا جا سکتا تعلیم کا فروغ چاہیے تو تھنک ٹینکس سے روابط بڑھانا ہونگے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ریہام خان نے حکومت کی لیپ ٹاپ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ  درسگاہوں میں ڈیسک لگانے یا لیپ ٹاپس دینے سے معیار تعلیم نہیں بڑھ سکتا۔ریہام خان کہتی ہیں کہ پاکستان میں لوگوں کوڈگری حاصل کرنےکا بہت شوق ہے جواصل نہیں لے سکتےوہ جعلی ڈگری بنوالیتےہیں اور محنت سے ڈگری لینے والی خواتین کی انسلٹ کی جاتی ہے۔ریہام خان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے پاس تعلیم کے شعبے کیلئے وقت ہی نہیں نا ہی وہ تعلیم کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہیں اس شعبے میں کام کرنے والے تھنک ٹینکس سے رابطے بڑھائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes