لاہور (یو این پی) پی ایس ایل کے لیے اسٹارز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، لسیتھ مالنگا اور اینجیلو میتھیوز نےایونٹ کے لیے معاہدہ کرلیا۔پاکستان سپر لیگ کیلئے عالمی اسٹارز بھی میدان میں آنے لگے ہیں، جس کے بعد اب پاکستان سپر لیگ میں ٹاپ کرکٹرز بھی ایکشن میں ہوں گے، سری لنکا کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان سمیت ٹی ٹوئنٹی کپتان کے نام فائنل ہوگئے، لیستھ ملنگا اور اینجلیو میتھیوز نے کنٹریکٹ سائن کرلیا۔سری لنکن اسٹارس تلکارتنے دلشان اور اجنتھا مینڈس پہلے ہی حامی بھر چکے ہیں، سپر لیگ کا میلہ فروری میں قطر کے اسٹیڈیمز میں سجے گا۔