جنگی اعتبار سے دنیا کی بہترین فوج کا کمانڈر ہوں: جنرل راحیل شریف

Published on September 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

indexراولپنڈی … چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ1965ء میں جب دشمن نے حملہ کیا تو پاک فوج اور قوم نے مل کر دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن کے نا پاک عزائم خاک میں مل گئے۔یوم دفاع کے شہدا اور غازیوں کو پاک فوج اور قوم سلام پیش کرتی ہے۔ آج کا پاکستان زیادہ محفوظ ہے، چاہے ”ہاٹ سٹارٹ ہو،، یا پھر ”کولڈ سٹارٹ،، ہم پوری طرح تیار ہیں۔ دشمن کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ اس بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ جنگی اعتبار سے دنیا کی بہترین فوج کا کمانڈر ہوں۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ جنگ کو پچاس سال گزر گئے ہیں اور اس دور میں قوم نے کافی اتاڑ چڑھاﺅدیکھے ہیں ۔اب ملک درست سمت میں لے کر جا رہے ہیں ۔پاک فوج دشمن کا سامنا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور اگر دشمن نے چھوٹے یا بڑے پیمانے پر حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق 50 ویں یوم دفاع کے موقع پر ملی نغموں اور خراج تحسین سے سجی بھرپور مرکزی تقریب کا نعقاد جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کیا گیا جس میں تینوں مسلح افواج سربراہ، چیئرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف کمیٹی، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت اعلیٰ عسکری حکام، وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزراء،غیر ملکی سفیروں، اہم حکومتی واپوزیشن سیاسی شخصیات ، سابق فوجیوں، پاک فوج کے غازیوں اور شہیدوں کے خاندانوں نے شرکت کی۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ1965میں جب دشمن نے حملہ کیا تو پاک فوج اور قوم نے مل کر دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن کے نا پاک عزائم خاک میں مل گئے ۔یوم دفاع کے شہدا اور غازیوں کو پاک فوج اور قوم سلام پیش کرتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پاک فوج تکنیکی اعتبار سے دنیا کی بہترین فوج ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی فوج کا کمانڈر ہوں جس کی مثال دنیا کی اور کسی فوج میں نہیں ملتی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو خطے کا نا مکمل ایجنڈا ہے اور اس کے حل میں تاخیر سے کام نہیں لینا چاہیے ۔گذشتہ سات دہائیوں سے بھارتی فوج مقبو ضہ کشمیر کے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے ہوئے ہیں۔مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے ۔اب اس مسئلے کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا ۔

یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقد مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ جنگ کو پچاس سال گزر گئے ہیں اور اس دور میںقوم نے کافی اتاڑ چڑھاﺅدیکھے ہیں ۔اب ملک درست سمت میں لے کر جا رہے ہیں ۔پاک فوج دشمن کا سامنا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور اگر دشمن نے چھوٹے یا بڑے پیمانے پر حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گذشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی وبا پھیلی ہوئی ہے ۔آپریشن ضرب عضب ایسے وقت میں شروع کیا جب ملک میں دشمن انتشار پھیلا رہا تھا ۔سانحہ پشاور نے ساری قوم کے دلوں کو رنجیدہ کر دیا ۔اس سانحے کے دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔آپریشن ضب عضب کی کامیابیوں سے اب سیکیورٹی کے تمام اداروں نے دہشت گردی کی صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔ملک میں دہشت گردو ں کے ساتھیوں ،مدد گاروں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے اور قوم کے ان مجرموں کو بھی کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا ۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں میڈ یا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردوں کے ناپاک چہرے عوام کے سامنے پیش کیے۔ کراچی اور بلوچستان میں بھی امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور امن کو مکمل طور پر یقینی بنانے کے لیے مزید کوششیں کی جا رہی ہے ۔آپریشن ضرب عضب کے بعد ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ۔اب س کامیابیوں کو پائیدار بنانے کے لیے ریاست کے تمام اداروں کو ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کرنا ہو گا ۔

پاک چین اکنامک کوری ڈورکے حوالے سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوری ڈور منصوبہ ملکی ترقی کے لیے اہم ہے ۔اس منصوبے کو مکمل کرنا ہم سب کا فرض ہے اور افواج پاکستان منصوبے کو پورا کرنے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاک فوج کو تشویش ہے ۔افغانستان کے ساتھ پاکستان کا تاریخی اور خونی رشتہ ہے اور کوئی بھی طاقت اس تعلق کو نہیں توڑ سکتی ۔آرمی چیف نے کہا افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کے لیے دشمن اپنی پوری کوشش کر رہا ہے لیکن دشمن کو اس نا پاک منصوبے میں ناکامی ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ عالمی برداری کو پاکستان کی ان کاوشوں کا اداراک ہوگا ۔اقوام عالم بغیرکسی تعصب کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کریں۔

اس سے قبل پچاسویں یوم دفاع کی منساسبت سے تقاریب کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ دن کا آغازوفاقی دارلحکومت میں اکتیس جبکہ چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے اسلام آباداور پشاور میں ایئر شوز پیش کئے گئے جس میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16طیاروں نے بھی حصہ لیا جبکہ پاکستان آرمی نے لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں فوجی ساز و سامان کی نمائش بھی کی گئی۔
صبح نو بج کر انتیس منٹ پر ایک منٹ کیلئے ملک بھر میں خاموشی کی گئی جس کے بعد نو بج کر تیس منٹ تمام نشریاتی اداروں کی جانب سے ملک کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغامات میں ملکی افواج کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا اور ایک بار اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سرحدی حدود کی حفاظت اور اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
مزید بر آں بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں بھی یوم دفاع کی گولڈن جوبلی سے متعلق تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں سمندر پار پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes