اٹک کے گاؤں ملا منصور میں ڈینگی بخارپھیلنے لگا اعلی حکام خاموش تماشائی

Published on September 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

images
اٹک(یواین پی)ڈینگی بخارکا جن بے قابو اٹک کے گاؤں ملا منصور میں دن بدن ڈینگی بخار بڑھتا جا رہا ہے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسرت علی خان کی کمزور پالیسی کی وجہ سے ملا منصور کی عوام ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبورخادم اعلیٰ پنجاب کی آنکھوں میں دھول جونکنے کے لیے محکمہ ہیلتھ کے افسران کچہری چوک سے فوارہ چوک تک واک کر کے اعلیٰ احکام کو رپوٹیں ارسال کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ ہیلتھ کی طرف سے بھیجے گئے ہینڈ آؤٹ میں محکمہ ہیلتھ کے افسرانوں نے ڈینگی کے حوالے سے خبریں شائع ہونے پر کہا ہے کہ خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں لیکن اس وقت ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسرت علی خان کی کمزور اور ناقص پالیسی کی وجہ سے اٹک کے نواحی گاؤں ملا منصورمیں دن بدن ڈینگی بخار بڑھتا جا رہا ہے گزشتہ روز تین عورتیں اور آج ایک جوان بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال آ پہنچا محکمہ ہیلتھ نے خادم اعلیٰ پنجاب کا خواب ڈینگی ختم کرنے کا اٹک محکمہ ہیلتھ کے افسرانوں نے ہوا میں اڑا دیااور محکمہ ہیلتھ کے افسرانوں کا آئے دن سمیناروں میں خطاب کرنے اور اخبارات کیلئے ہینڈآؤٹ بھیجنے کا پول کھل گیا ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال اٹک میں ملا منصور کے رہائشی آئے دن آ جا رہے ہیں ۔ای ڈی او ہیلتھ کی ناقص منیٹرنگ کے سبب چند روز قبل بھی ڈینگی میں مبتلا ایک ہی گھر کے تین افراد جن کا معلوم ہونے کے باوجود بھی ملا منصور میں ناقص انتظامات کی وجہ سے آج ملا منصور کے گھر گھر ڈینگی کا خطرہ درپیش آرہا ہے ۔زیر علاج ملا منصور کے رہائشی شعیب نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کی طرف سے کوئی کیمپ نہیں لگائے گئے تھے اورمحکمہ ہیلتھ کے افسران ، اہلکاروں نے ہمارے علاقہ کی طرف نہ آئے جس کی وجہ سے آج نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ آئے روز لوگ ہسپتال کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے خادم اعلیٰ پنجاب کی آنکھوں میں دھول جونک رہے ہیں ۔صرف دفتروں میں بیٹھ کر کاغذ پر کر کے رپوٹیں اعلیٰ احکام کو ارسال کر رہے ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کی ناقص کارکردگی کا پول کھل کر سامنے آگیا جو عوام کو اور اپنے اعلیٰ احکام کو بے وقوف بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں خادم اعلیٰ پنجاب سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ احکام فی الفور نوٹس لیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes