پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے زیر اہتمام منعقدہ میرا تھن ریس میں اقبال ہاؤس نے میدان مار لیا

Published on September 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 732)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
بالاکوٹ(یواین پی)پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے زیر اہتمام منعقدہ میرا تھن ریس میں اقبال ہاؤس نے میدان مار لیا،تفصیل کے مطابق کیڈٹ کالج بٹراسی کے زیر اہتمام میرا تھن ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج ہذا کے چار ہاؤسز اقبال،جناح،کاغان اور خیبر نے حصہ لیا ،میراتھن ریس کا انعقاد منگل کے روز علی الصبح کیا گیا اور اس ریس کی نگرانی پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل بریگیڈئیر ریٹائرڈ عبد الحفیظ ((ستارہ ءِ امتیاز ملٹری)نے بذات خود کی،جنگل منگل کے قریب سے شروع ہونے والی میرا تھن ریس میں چار مختلف ہاؤسز کے کم و بیش ساڑھے چار سو کیڈٹس نے حصہ لیا ، میرا تھن ریس مقابلوں میں ججز صاحبان کے فرائض لیکچرار عدنان،لیکچرار عرفان،اے پی اجمل اور خورشید نے سرانجام دیے جبکہ اورل انچارج محمد شکیل نے بھی مقابلے میں شریک کیڈٹس کی نگرانی کی ،نتائج کے مطابق اقبال ہاؤس نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور مقررہ فاصلہ 8منٹ اور25سیکنڈ میں طے کیا،جناح ہاؤس نے9 اور14سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ کاغان ہاؤس ایک سیکنڈ کے فرق کے ساتھ تیسرے اور خیبر ہاؤس چوتھے نمبر پر رہا اور یوں کاغان ہاؤس نے مقررہ فاصلہ9منٹ اور15سیکنڈ جبکہ خیبر ہاؤس نے12منٹ اور3سیکنڈ میں طے کیا،اس موقع پر کیڈٹس نے بڑے جوش وخروش کا مظاہرہ کیا ،نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی کے پرنسپل بریگیڈئیر ریٹائرڈ(ستارہ ءِ امتیاز ملٹری) کا کہنا تھا کہ صحت مند تفریحی سرگرمیاں ہماری ثقافتی روایات کی آئینہ دار ہیں جنہیں فروغ دیکر ہم اپنے آج کے نوجوان کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی بدولت نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں معاشرتی برائیوں سے بچانے میں بڑی مدد ملتی ہے،بریگیڈئیر ریٹائرڈ عبد الحفیظ نے کیڈٹس کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مقابلے میں شریک تمام کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی غیر معمولی کارکردگی کی بھی تعریف کی،انہوں کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھیں کیونکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ سے ذہنی تخلیق کو اْجاگر کرنے میں مدد دیتی ہے،میرا تھن ریس کے انعقاد کے سلسلے میں خصوصی انتظامات کا بھی بندوبست کر رکھا تھا اور کیڈٹس کو بہترین ماحول فراہم کر کے انہیں مقابلے میں شامل کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme