جرمنی ، تارکینِ وطن کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ایک کارکن کو چیکر نے فری سفر کرنے کی اجازت

Published on September 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

0,,18044986_302,00
جرمنی (رپورٹ شاہد شکیل)بغیر ٹکٹ سفر کرنا جرم ہے لیکن جرمنی میں تارکینِ وطن کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ایک کارکن کو چیکر نے فری سفر کرنے کی اجازت دی۔ رپورٹ کے مطابق جرمن امدادی تنظیم کاریٹاس کا ایک کارکن میونخ ریلوے سٹیشن پر موجود ہزاروں تارکین وطن کی اٹھارہ گھنٹے خدمت کرنے کے بعد گھر جانے کیلئے ٹرین میں سوار ہوا لیکن ٹرین کھچا کھچ بھری تھی بمشکل وہ فرسٹ کلاس کیبن میں پہنچا چونکہ اس نے کاریٹاس تنظیم کا ڈریس پہن رکھا تھا اور تمام مسافر اسے دیکھ کر پہچان گئے کہ تھکا ہارا کارکن ہے اور تقریباً سب نے اسے اپنی سیٹ پیش کی اور وہ ایک سیٹ پر گرتے ہی گہری نیند سو گیا ،کچھ دیر بعد ٹکٹ چیکر آیا تو تمام مسافروں نے کہا اسے سویا رہنے دیا جائے اگر اس کے پاس ٹکٹ نہیں ہے تو ہم ادائیگی کرتے ہیں تو کنٹرولر نے جواب دیا جو کچھ یہ کر رہا ہے چند یورو سے کہیں زیادہ اہمیت ہے تاہم آپ سب کا بہت شکریہ یہ نوجوان بغیر ٹکٹ ہی اپنی منزل پر پہنچے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog