وطن کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ڈاکٹر خیرالزماں

Published on September 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

10-9-2015 comsats
وہاڑی( یواین پی)ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر خیرالزماں نے کہا ہے کہ وطن کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہماری مسلح افواج نے 65 کی جنگ میں بے سروسامانی کی حالت میں سرزمین وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کی اور آج تو ہم پرامن ایٹمی قوت ، بہترین حربی ٹیکنالوجی ، تجربہ کار افواج کے مالک ہیں دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری پاس دنیا کی بہترین سیکرٹ سروس ہے 50سال بعدچھ ستمبر کو شایان شان طریقہ سے منانے سے ایک بار پھر جنگ ستمبر کا جذبہ قوم میں بیدار ہو چکا ہے یہ بات انہوں نے کامیسٹس یونیورسٹی میں یوم دفاع وطن کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں شعبہ منیجمنٹ سائنسز کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی شاہ، شعبہ انوائرمنٹل سائنسز کے ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر عاصمہ کاشف ،ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ ، ڈپٹی ڈی او بہبود آبادی محمد نعیم،علی افتخار، اظفار انور، کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خیرالزماں نے کہا کہ طلبا اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور اس وطن کو ایک فلاحی ، ترقی یافتہ اور محفوظ ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا ہمیں لسانیت، برادری ازم، فرقہ واریت اور علاقائی عصبیتوں سے بالاتر ہو کر ایک قوم کے طور پر ابھرنا ہے ہمارا اتحاد ہی دشمن کی سب سے بڑی ناکامی ہے تقریب میں طلبا و طالبات نے وطن سے محبت کے اظہار کے لیے ملی نغموں اور یوم دفاع، ماضی حال اور مستقبل کے موضوع پرتقریری مقابلوں میں شرکت کی اردو تقریری مقابلوں میں عاصمہ محبوب نے پہلی ، عدنان بھٹی نے دوسری اور حدیقہ عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ملی نغموں کے مقابلہ میں صائمہ حسین نے پہلی ، ریحانہ نے دوسری او ر سعید مراد نے تیسری پوزیشن حاصل کی آخر میں ڈائریکٹر ڈاکٹرخیرالزماں، ڈپٹی ڈائریکٹر سید ماجد علی شاہ ،ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ ، ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں نے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اور طلبا میں محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس دےئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题