علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام پوسٹ گرایجوایٹ کورسز کی ورکشاپس جھنگ کے مختلف سکولز و کالجز میں شروع

Published on September 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
جھنگ (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام پوسٹ گرایجوایٹ کورسز کی ورکشاپس جھنگ کے مختلف سکولز و کالجز میں شروع ہو گئی ہیں جو 20اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ ریجنل ہیڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جھنگ چوہدری ذوالفقار علی کے مطابق یہ ورکشاپس پہلی مرتبہ جھنگ میں منعقد کروائی جا رہی ہیں جس میں جھنگ کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طلباء و طالبات بھی شریک ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ورکشاپس فیصل آباد میں منعقد ہوتی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم اے اسلامیات،اردو، ایجوکیشن،ہسٹری،سپیشل ایجوکیشن، ایم ایس سی مطالعہ پاکستان، اکنامکس، ماس کام ،سوشیالوجی اور دیگر مضامین کی ورکشاپس جھنگ کے مختلف سکولز اور کالجز میں کامیابی سے جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes