کراچی، بکرا منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد میں اضافہ ،20ہزار بکروں کی آمد

Published on September 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 904)      No Comments

222
کراچی (یو این پی) سہراب گوٹھ میں قائم کی جانے والی بکرا منڈی کے افتتاح کے بعد سے عوام کا رش بڑھ گیا ہے ۔بکرامنڈی 200 ایکڑ پر مشتمل ہے جہاں لوگ بڑی تعداد میں قربانی کے جانور خریدنے آرہے ہیں۔مویشی منڈی کے منتظم رانا عمران نے کہا کہ اس دفعہ بکری منڈی گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا بڑے رقبے پر قائم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال انہیں توقع ہے کہ منڈی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ لوگ آئیں گے اسی لیے عوا م کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے زیادہ سے زیادہ سہولتوں کا انتظام کیا ہے۔رانا عمران نے مزید بتایا کہ20 ہزار بکرے؍بکریاں بھیڑ اور تقریباً 450 اونٹ بھی منڈی میں لائے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پی بلاک کے علاوہ بکرا منڈی میں جگہ مفت فراہم کی جارہی ہے جو پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیوپاریوں کو فی گائے اور اونٹ صرف1000روپے ادا کرنا ہوں گے اور فی بکرا؍بکری کیلئے 600 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ معمولی فیس کے عوض انہیں دیگر بہت زیادہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ ان سہولتوں میں جگہ کی فراہمی، سیکورٹی انتظامات، مویشیوں کیلئے پینے کے پانی کا مفت انتظام ،حفاظتی ٹیکوں کا انتظام اور لائٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ منڈی کی انتظامیہ تمام نان کمرشل گاڑیوں کی پارکنگ باکل مفت فراہم کر رہی ہے تاکہ منڈی آنے والے اور خریداروں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ مزید برآں، ایک سیکورٹی فرم کے ساتھ منڈی کی داخلی سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی خاص ٹیمیں قریبی علاقوں میں گشت کررہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes