عید ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد تک کمی کا اعلان

Published on September 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 721)      No Comments

666
اسلام آباد(یو این پی) وزارت ریلوے نے عید الاضحی پر 10خصوصی ٹرینوں کا اعلان کر دیا۔ عید سے قبل مسافروں کے لئے کرایوں میں 10 فیصد کمی بھی کر دی گئی جب کہ عید کے پہلے اور دوسرے روز مسافر25 فیصد رعایتی ٹکٹ خرید سکیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خصوصی عید ٹرینوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی ٹرینوں کا آغاز 7 ذی الحج جب کہ اختتام 14 ذی الحج کو ہو گا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عید خصوصی ٹرینوں سے 30 ہزار زائد مسافر استفادہ کر سکیں گے۔ خصوصی ٹرینوں کی وجہ سے سسٹم میں پانچ لاکھ پچاس ہزار مسافروں کے لئے ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ سعد رفیق نے بتایا کہ گرین لائن ٹرین کے بعد رواں مالی سال میں تین ٹرینوں قراقرم، کراچی ایکسپریس اور تیزگام میں سہولتوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ان تین ٹرینوں کو صفائی، وائی فائی، ایل ای ڈی اور جدید ٹائیلٹس کی سہولیات سے مزین کیا جائے گا۔ انہوں نے ملک کے 16 ریلوے اسٹیشنوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme