لاہور :انٹرمیڈیٹ نتائج ،پری میڈیکل میں مزدور کے بیٹے کا ٹاپ

Published on September 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

666
لاہور (یو این پی)  لاہور میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات دو ہزار پندرہ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، طالبات کے مقابلے میں طلباء بازی لے گئے، پری میڈیکل میں مزدور کے بیٹے نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔طلبہ کا یہ شور کسی کنسرٹ میں نہیں بلکہ ثانوی تعلیمی بورڈ میں کالج فیلوز کی پہلی پوزیشن کا جشن ہے،الحمرا ہال لاہور میں ثانوی تعلیمی بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا،ٹاپ پوزیشنز پر نجی کالجز کے امیدوار چھا گئے،پوزیشن ہولڈرز کو ساتھی طلباء نے خوب داد دی۔پری میڈیکل گروپ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے مزدور کے ہونہار بیٹے فیصل مقصود نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی، جو نیوروسرجن بننے کا خواہش مند ہے،جبکہ اس کے والدین کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔وزیر خوراک پنجاب یاسین بلال نے طلبہ میں گولڈ میڈل اور انعامات تقسیم کئے،انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات دو ہزار پندرہ میں بانوے ہزار سات سو بیس امیدوار کامیاب جبکہ ساٹھ ہزار دوسو اکسٹھ ناکام ہوئے کامیابی کا تناسب ساٹھ اعشاریہ اکسٹھ فیصد رہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme