متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عمران فاروق کے لندن میں قتل کو 5برس مکمل

Published on September 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments
22
لندن(یو این پی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عمران فاروق کے لندن میں قتل کو 5برس مکمل ہوگئے ٗ تاہم قاتل اب تک گرفتار نہیں کیے جاسکے ہیں۔میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ قتل کی تفتیش کے سلسلے میں جو شخص بھی مدد کرسکے، وہ رابطہ کرے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران فاروق قتل کے 5برس مکمل ہونے پر میٹروپولیٹن پولیس لندن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قتل کی تفتیش کے سلسلے میں اب تک ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ ساڑھے 7 ہزار سے زائد دستاویزات کا معائنہ اور جانچ پڑتال کی گئی پولیس کے مطابق دوران تفتیش 4 ہزار سے زائد اشیا کو قبضے میں بھی لیا گیا ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes