پاکستان سپرلیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی ،کرکٹ اور شوبز کے ستاروں کی شمولیت نے چار چاند لگا دیئے

Published on September 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

777
لاہور(یو این پی)لاہورایکسپو سینٹرمیں پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی رونمائی کی تقریب ہوئی  جس میں  کرکٹ اور شو بز کے ستاروں کی شمولیت نے چار چاند لگا دیئے ریڈ کارپٹ پر کرکٹ اور شو بز  کے بڑے بڑے ستارے جگمگائے  تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ایکسپو سینٹر میں پاکستان سپر لیگ  کے لوگو کی منہ دکھائی کی  تقریب  میں پاکستان کرکٹ کے سابق اور موجودہ کھلاڑی شامل ہوئے ،ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور وسیم اکرم بھی اپنی آسٹریلوی اہلیہ کے ساتھ خوب سج دھج کے آئے تو ہیڈ کوچ وقار یونس بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر بھی ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ تقریب میں شامل ہوئیں اور فوٹو سیشن میں بھی حصہ لیا۔کرکٹ کے ستاروں کے ساتھ ساتھ شوبز کے ستارے بھی خوب جگمگائے، گلوکارہ عینی ، فواد خان ، عائشہ عمر  ،عمائمہ ملک، نادیہ کے ساتھ ساتھ علی عظمت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog