وفاقی حکومت نے غریب قبائلی عوام کی خدمت کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، ماروی میمن

Published on September 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

05
پشاور (یو این پی)وفاقی وزیرمملکت وچیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے غریب قبائلی عوام کی خدمت کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں متعد وعملی اقدامات اٹھارہی ہے واپس ہونیوالے متاثرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں کے بکا خیل کیمپ میں رہائش پذیر متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا دہشتگردوں کا خاتمہ اور علاقے میں امن کے قیام کوضروری بنایا جا رہا ہے تاکہ متاثرین اپنے علاقوں میں جا کر امن وسکون سے زندگی گزار سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف قبائلی متاثرین کی واپسی کو یقینی بنانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں تاہم اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے میں فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیر مملکت ماروی میمن نے کہا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت قبائلی عوام کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے کوئی بھی غریب قبائلی محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی بچوں اور بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہ تعلیم کے زیور سے آ راستہ ہو سکیں انہوں نے کہا ملک کے دیگر شہروں کے علاوہ قبائلی علاقوں میں نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی پر نظرثانی کی جا رہی ہے انہوں نے کیمپ میں موجود قبائلی خواتین سے ملاقات کی اور انکے ساتھ عید الضحیٰ کے موقع پر خوشی اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس موقع پرچیئرپرسن ماروی میمن نے کیمپ میں موجودخواتین کیلئے کھانے کااہتمام بھی اپنے ہاتھوں سے کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog