عیدالاضحی پر 75لاکھ30ہزار جانوروں کی قربانی کی جائے گی‘ٹینرز ایسوسی ایشن

Published on September 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 631)      No Comments

07
لاہور( یو این پی )رواں سال عیدالاضحی پر 75لاکھ30ہزار جانوروں کی قربانی کی جائے گی، چمڑے کی مصنوعات کی تیاری کیلئے پورے سال خام مال کی طلب کا 30فیصد حاصل ہو گا۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق کا کہنا ہے عیدالاضحی پر پچیس لاکھ گائے، چالیس لاکھ بکرے، دس لاکھ دنبے اور تیس ہزار اونٹ قربان کئے جائیں گے جس کے نتیجے میں ٹینریز کو 75لاکھ تیس ہزار کھالیں دستیاب ہوں گی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں طلب میں کمی کے پیش نظر رواں سال کھال کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، گائے کی کھال گزشتہ سال ساڑھے تین ہزار روپے کے مقابلے میں صرف 1500روپے اور بکرے کی کھال ساڑھے4 روپے سے کم ہو کر ڈھائی سو روپے کی ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes