گوجرہ ، تھانہ صدر کے گاؤں میں مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دوافراد کو لوٹ لیا

Published on September 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

2757_72798318
گوجرہ ( یواین پی)تھانہ صدر کے گاؤں میں مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دوافراد کو لوٹ لیااور فرار ہو گئے معلوم ہوا اہے کہ شورکوٹ کا رہائشی عامر جمیل اپنے دوست کے ہمرا موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گوجرہ سے شورکوٹ کی طرف جارہا تھا کہ جب وہ چک نمبر 301ج ب کے قریب پہنچا تو پیچھے سے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواردو ڈاکوؤں نے ان کو گن پوائینٹ پر روک لیا اور ان سے نقدی سمیت قیمتی موبائل کل مالیت 23500روپے چھین کر فرار ہو گئے تھانہ صدر پولیس نے عامر جمیل کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes