عدالتوں سے فیصلہ اپنے حق میں آنے پر تعریف اور خلاف آنے پر تنقید کی پی ٹی آئی کی روش درست نہیں، پرویز رشید

Published on September 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

images
اسلام آباد (یوا ین پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عدالتوں سے فیصلہ اپنے حق میں آنے پر تعریف اور خلاف آنے پر تنقید کی پی ٹی آئی کی روش درست نہیں، ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے مقدمات میں فرق ہے ٗ ایاز صادق دوبارہ انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی پی ٹی آئی کی طرف سے عدالتوں سے حاصل کئے گئے کسی سٹے آرڈر پر تنقید نہیں کی نہ ہی حکومت پی ٹی آئی کے الزامات پر کچھ کہنا چاہتی ہے حالانکہ پی ٹی آئی کے اپنے 6 ارکان سٹے آرڈرز کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ حکومت کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی مثال ہری پور کا الیکشن ہے جہاں ہمارے امیدوار نے 40 ہزار سے زائد ووٹ کی برتری سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین مقدمے کو طول دینا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے پاس کہنے کو سچ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے وکیل عدالت میں جعلی ڈگری سے متعلق دلائل نہیں دے سکے اور وہ اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog