ضلعی دفترایمرجنسی میں ماہ ستمبرکے دوران 14ہزار334میں کالز موصول ہوئیں ڈاکٹر طارق سعید

Published on October 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 804)      No Comments

vvvvvv copy
جھنگ ( شفقت سیال) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر طارق سعید نے ریسکیو 1122کی گزشتہ ماہ ستمبر2015کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی دفترایمرجنسی میں ماہ ستمبرکے دوران 14ہزار334میں کالز موصول ہوئیں جن میں17سوایمرجنسی،ایک ہزار556معلوماتی اور13رانگ کالزکے علاوہ 11ہزار65دیگر کالزشامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122کی ٹیم نے ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈکرتے ہوئے 452روڈ ایکسیڈنٹ ،987 میڈیکل , 565 ایمرجنسیز میں ابتدائی طبی امداد مہیا کیں اور مختلف واقعات میں 18آگ لگنے ،66کرائم کالز اور 174 متفرق واقعات کے علاوہ 2بلڈنگ مندہیم ہونے اور1ڈوبنے کا واقعہ شامل ہیں میں 40افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔اس ضمن میں ایک ہزار 175مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔مزید برآں انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایمرجنسی کا لز کی ایوریج 56.6فیصدجبکہ رسپورنڈ ٹائم کی اوسط 4.7فیصد رہی۔ ڈاکٹر طارق سعید نے عوام سے کہا ہے کہ ریسکیو 1122ہیلپ لائن نمبر کوبلاوجہ مصروف رکھنے سے اجتناب کریں اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes