پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کردیئے

Published on October 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

333
نیویارک(یو این پی) پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کردیئے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے آفس جا کر تین ڈوزیئر کے حوالے کیے۔مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی حکومت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کررہی ہے، پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کردیئے ہیں،سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جمعرات کے روز سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون کے آفس جا کر تین ڈوزیئر جمع کرائے، ڈوزیئر میں بتایا گیا کہ بھارت کراچی، بلوچستان اور فاٹا میں دہشتگردی کو سپورٹ کررہا ہے، سرتاج عزیز نے مزید بتایا کہ بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کررہاہے،ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں بھارت الزام تراشیاں کررہاہے،بھارت مذاکرات منسوخ کرکیاقوام متحدہ کے کردار کو بڑھا رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ پندرہ ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھارتی جارحیت سیآگاہ کردیا ہے،سرتاج عزیز کا افغانستان کے حوالے سے کہناتھا کہ افغانستان الزام تراشیوں سے باز رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog