وزیراعظم کو لاہورمیں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر بریفنگ

Published on October 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

7
لاہور (یوا ین پی)  وزیراعظم کو لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر بریفنگ دی گئی ہے،، نواز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کی سستی سہولیات عوام کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نواز شریف کو لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر بریفنگ دی گئی،اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کی سستی سہولیات عوام کی ضرورت ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کیا جا رہا ہے، میٹرو ٹرین کا روٹ ساڑھے ستائیس کلومیٹر طویل ہو گا،نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی کوششوں سے منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا، 3 منصوبوں میں 110 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کیساتھ تعلیم پر بھی توجہ دے رہے ہیں، ہونہار طلبا کو وظائف اور لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں، حکومت کے ترقیاتی پروگراموں سے لاہور گزشتہ سات سالوں میں نیا شہر بن چکا،وزیراعظم میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور ان کی حکومت کے پروگرام قابل ستائش ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes