اوکاڑہ سے پی ٹی آئی کی ضمانت ضبط،ن لیگ کو شکست،آزادامیدوار نشست لے اڑا

Published on October 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 548)      No Comments

okara
اوکاڑہ(یواین پی)اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امید وار ریا ض الحق 41ہزار 7سو چالیس ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ جیت گئے ہیں ،مسلم لیگ ن کے عارف علی چوہدری دوسرے اور پی ٹی آئی کے اشرف سوہنا تیسرے نمبر پر رہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144کے تمام پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کے گنتی کا عمل مکمل ہو گیا جس کے بعد غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امید وار ریا ض الحق 83ہزار 2سے40ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ،مسلم لیگ کے عارف علی چوہدری 41ہزار5 سوووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے اشرف سوہنا ٰ7ہزار ایک سو80 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے جس کے باعث اشرف سوہنا کی ضمانت ضبط ہو گئی ۔
چودھری ریاض الحق کا تعلق بھی مسلم لیگ ن سے ہے لیکن پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر وہ آزاد حیثیت میں سامنے آئے۔ انہیں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں کے دھڑوں کی حمایت حاصل تھی جس کے باعث دوسرے امیدواروں کے مقابلے میں چودھری ریاض الحق کی حلقے میں پوزیشن خاصی مضبوط تھی ۔
حلقے میں ووٹروں کی تعداد تین لاکھ سولہ ہزارہے اور 210 پولنگ سٹیشنز میں سے 25 کو حساس قراردیا گیا ہے جہاں سی سی ٹی وی کیمرے اور چار فوجی جوان تعینات رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes