آئی سی سی نے یونس خان کو کنگ خان کا خطاب دیدیا

Published on October 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

333
دبئی(یوا ین پی)آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ قائم کرنے پر یونس خان کو کنگ خان کا خطاب دے دیا ہے۔ سب سے زیادہ رنز سکور کرنے پر آئی سی سی نے یونس خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اْنہیں کنگ خان کے خطاب سے نوازدیا ہے۔ یادرہے کہ یونس خان نے اپنے کیریئر کے 102 ویں میچ میں جاوید میانداد کا 30 سال پرانا 8832 رنز کا ریکارڈ توڑا ہے جس سے وہ پاکستان کے سب سے کامیاب ترین بلے باز بن گئے ہیں۔ یونس خان نے 1 ٹرپل سنچری، 5 ڈبل سنچریوں، 30 سنچریوں اور 29 نصف سنچریوں کی مدد سے یہ ہدف عبور کیا ہے۔ اس کے علاوہ یونس خان پاکستان کی طرف سے 30 ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme