پنجاب کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ مجرموں کو رکھنے پر ہزاروں قیدی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

Published on October 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 759)      No Comments

images
راولپنڈی(یوا ین پی)پنجاب بھر کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ ملزمان اور مجرموں کی موجودگی کی وجہ سے ہزاروں قیدی انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب بھرمیں 36جیلیں قائم ہیں جن کی مجموعی گنجائش 26ہزار 673قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن ان جیلوں میں اس وقت 49ہزار 223قیدی موجود ہیں، ان قیدیوں میں 32ہزار سے زئد ایسے قیدی موجود ہیں جن پر مقدمات کی سماعت جاری ہے۔پنجاب کی سب سے بڑی جیل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل ہے جہاں 2ہزار 56قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن یہاں 4ہزار 689قیدی بند ہیں، اس کے علاوہ لاہورکی کوٹ لکھ پت جیل میں ایک ہزار 406قیدیوں کی گنجائش جبکہ 3ہزار 797قیدی موجود ہیں۔ سب سے زیادہ قیدی مظفر گڑھ جیل میں 180کی گنجائش جبکہ 711قیدی بند ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme