راولپنڈی‘ پشاور‘ کراچی‘ ملتان کے ہسپتال ڈینگی کے ڈسے مریضوں سے بھر گئے

Published on October 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

222
راولپنڈی / پشاور / کراچی / ملتان (یوا ین پی) قاتل مچھر ڈینگی ایک بار پھر متحرک ہو گیا۔ راولپنڈی‘ پشاور اور کراچی میں ڈینگی کے ڈسے مریضوں میں اضافہ ہو گیا۔ صوبائی حکومتوں نے پراسرار خاموشی اختیار کر لیا۔ ملتان میں بھی مزید 9 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی جس سے تعداد ایک سو چھیالیس ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تین ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دو ہزار تک جا پہنچی۔ موذی مرض اب تک پانچ افراد کی زندگی لے چکا ہے۔ راولپنڈی شہر کی ہر گلی ہر محلے سے ڈینگی کے مارے ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے۔ڈینگی بچاو کے خصوصی سیل کے عملے کا کہنا ہے ہر ہسپتال میں ایک روز میں تقریبا 250 مریض ڈینگی او پی ڈی آرہے ہیں۔ بعض افراد ملیریا کو مریضوں کو بھی احتیاط ڈینگی کاونٹر لے آتے ہیں۔ اب تک جڑواں شہروں میں بائیس سو سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مریضوں کا تعلق راولپنڈی شہر کی اندرون گلیوں سے ہے جہاں صحت و صفائی کے انتظامات کم ہی ہوتے ہیں۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ شہر کے تینوں تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تشویشناک ہے۔ رواں سال خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کے مشتبہ 51 مریض، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 28 جبکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 مشتبہ مریض لائے گئے جن میں سے 23 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes