افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کےلئے تعاون جاری رکھیں گے نوازشریف

Published on October 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

index
واشنگٹن۔۔۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کےلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ضرب عضب میں ابتدائی اہداف حاصل کرلئے ہیں اور دہشت گردوں کےخلاف جنگ آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ملاقات میں وزیر اعظم کے ساتھ سرتاج عزیز،طارق فاطمی،چوہدری نثار،اسحاق ڈار اور خواجہ آصف شامل تھے۔نواز شریف نے امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین باب کارکر کو بھارت کے ساتھ امن کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے جمہویت،انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون پر امریکی کانگرس کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme