ملتان : مزید بائیس مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی

Published on October 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 688)      No Comments

05
ملتان (یو این پی) ملتان میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئے، مزید 22 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دوسو اڑتالیس ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی وائرس کے شبہ میں مزید چالیس مریض نشتر ہسپتال لائے گئے جن میں سے بائیس مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی کے شبہ میں چارسو اسی مریض لائے گئے جن میں سے دو سو اڑتالیس مریضوں کی ڈینگی وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ شہر کے پندرہ سو مقامات سے ڈینگی مچھر کا لاروا ملا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے انتظامیہ عملی اقدامات اٹھائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes