باشعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے منافقت اور مفاد پرستی کر نیوالوں کو مسترد کر دیں گے؛ راؤ غفار علی

Published on October 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,015)      No Comments

میری کامیابی درحقیقت حلقہ کی عوام کی جیت تصور ہوگی منتخب ہوکر علا قہ کی ترقی میںRao Ghfar Ali اپنا اہم کردار ادا کروں گا
بوریوالہ(یوا ین پی) اکتیس اکتوبر کو عوام مفاد پر ستی کی سیاست کر نے والوں کو مسترد کر دیں گے کا میابی کے بعد عوام کے اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچا ؤ ں گا ان خیالات کا اظہار وارڈ نمبر25 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے کونسلرراؤ غفار علی نے ’’ڈاکٹر وقاص خرم‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیامیرے وارڈ کی باشعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے منافقت اور مفاد پرستی کر نیوالوں کو مسترد کر دیں گے۔ ہمیں تمام برادریوں کی سر کردہ شخصیات کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے انہوں نے مزیدکہا کہ خدمت خلق کا جذبہ لے کر سیاست کے میدان میں آیا ہوں کوئی بھی قوت مجھے عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی میری اللہ پاک سے بھی دعا ہے کہ عوامی خدمت کا مجھے حوصلہ اور ہمت دے میرا ماضی بے داغ اور حال عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طر ح ہے میر ا جینا اور مر نا حلقہ عوام کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ اسی حلقہ کی عوام نے پہلے بھی مجھے عزت دیتے ہوئے منتخب کیاتھااور مجھے امید واثق ہے کہ رب کائنات کے فضل و کرم سے دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے میری کامیابی درحقیقت حلقہ کی عوام کی جیت تصور ہوگی منتخب ہوکر علا قہ کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کروں گا تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچاؤں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme