پولیو کے تدارک اور آئندہ نسلوں کو اس بیماری سے محفوظ کرنے کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے ڈی سی او جھنگ

Published on October 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

جھنگ(یواین پی) ضلع میں پولیو کے تدارک اور آئندہ نسلوں کو اس بیماری سے محفوظGraphic1 کرنے کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے کیونکہ پولیو کا مرض پاکستان میں ایک ناسور کی طرح پلتا جا رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی شہریوں کو اس ضمن میں بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن ہارون رشید نے 10تا12نومبر2015ء پولیوتدارک مہم کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی ہدایت پرایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ عبدلقادر،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال،ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،ڈی ایم او بشریٰ نسیم ،ڈی ڈی ایچ او ز اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے اجلاس کو بتایا کہ 10تا12نومبر2015ء کی تین روزہ پولیو تدارک مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے اور مقررہ اہداف پورا کرنے کیلئے ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ41ہزار199بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 878موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 40ٹرانزٹ پوائنٹس،95فکس پوائنٹ،85زونل سپر وائزرزاور189ایریا انچاجزمقرر کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ میں 2012ء سے پولیو فری ہے اور اب تک کوئی پولیو کا مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم 2015میں اسی سال چکوال میں ایک چھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اس کا خطرہ موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین روزہ مہم کے اختتام پر 13اور 14نومبر کیچ اپ ڈیز کے طورپر منائے جائیں گے جن میں ایسے بچوں کو پولیوو یکسین دی جائیگی جو کسی وجہ سے ویکسین نہ لے سکیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجو کیشن،پاپولیشن ویلفیئر،سوشل ویلفیئر،پولیس،ایگریکلچر اور انفارمیشن مہم کی کامیابی کے سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 5سال تک کی عمر کے ایسے بچے جو اپنے عزیزو اقارب سے ملنے دوسرے شہروں میں گئے ہونگے ان کا مکمل ڈیٹا مرتب کرکے مہم کے 14دن بعد انہیں پولیو قطرے پلوائے جائینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes