وزیر اعظم نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے لاہورکیمپس کے معاملے کا نوٹس لے لیا

Published on November 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

22
اسلام آباد (یو این پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے لاہورکیمپس کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے طلباء کی شکایات فوری طورپر دور کر نے اور مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے ۔پیر کو وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نواز شریف نے ہائر ایجو کیشن کمیشن سے بھی اس معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔یاد رہے کہ زکریا یونیورسٹی ملتان کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر علقمہ کے دور میں لاہور میں یونیورسٹی کا کیمپس کھولا گیا تھا جس پر بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے داخلہ لیا اور کروڑوں روپے فیس کے طورپر ادا کئے تاہم اب قومی احتساب بیورو نے ڈاکٹر خواجہ علقمہ اور دیگر ارکان کو گرفتار کر کے کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اس کیمپس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کی منظوری کے بغیر قائم کیا گیا اس طرح اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ڈاکٹر خواجہ علقمہ کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں ہائر ایجو کیشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ سے اس کیمپس کے الحاق کو بھی ختم کر دیا ہے جس کے خلاف طلباء و طالبات نے پیر کو لاہور میں شدید احتجاج کیا جس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے تمام معاملات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes