ریاستی پالیسی عوامی امنگوں کے مطابق ہونی چاہیئے ،چیف جسٹس

Published on November 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

04
اسلام آباد(یوا ین پی) چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کہتے ہیں کہ ادارے غیرموثر ہوں تو عمدہ قوانین کا بھی کوئی فائدہ نہیں ،ریاست کی پالیسیاں عوامی امنگوں کے مطابق ہونی چاہیئں،قانون کی نظر میں ہر شہری برابر ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس انو ر ظہیر جمالی سنیٹ کے اجلاس سے خطاب کرنے والے پہلے پاکستان کے پہلے چیف جسٹس ہیں ،چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنا خطاب ارود زبان میں کیا، اپنے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ نہ صرف آئین میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق دیے گئے ہیں بلکہ اداروں کیاختیارات کو بھی واضع کیا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ اور عدالت عدلیہ سے لے کر نیچے تک تمام اداروں کے لیئے نظام موجود ہیریاست جمہوریت کی منشا پر قائم کی گئی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن سستیانصاف کی فراہمی کیلئیسفارشات پیش کرچکاہے،قانون کی بالادستی نہ ہوتوآئین کی بالادستی ممکن نہیں،ریاست کے باشندوں کو نظر آنا چاہیئے کہ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں قوانین پر عملدرآمد پر مشکل کا سامنا ہے، آئین کو اصل روح کے مطابق بحال کرنا سب کی ذمہ داری ہیایسی کوئی وجہ نہیں کہ ہم عدلیہ سے ناامیدی کا اظہار کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes