آزادی رائے کا احترام ہر فرد پر لازم ہے راشد علی راشد اعوان

Published on November 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

بالاکوٹ(یواین پی)ہزارہ کالمسٹ کونسل کے مرکزی صدر ابو انس اور جنرل سیکرٹری راشد10431518_938718342808056_8701429536910099865_n علی راشد اعوان نے کہا کہ آزادی رائے کا احترام ہر فرد پر لازم ہے اور ہزارہ کے کالم نگار کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر اپنا قلم حق و سچ کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور ہزارہ کالمسٹ کونسل سے وابستہ تمام اراکین قلم کی حرمت اور اس کے تقدس کو بہتر طور پر نہ صرف جانتے ہیں بلکہ انہیں معلوم ہے کہ قلم کا کیا استعمال ہے،انہوں نے خاکی میں موجود ایک شدت پسند کی جانب سے ہزارہ کالمسٹ کونسل مجلس عاملہ کے رکن عامر ہزاوری کو دھمکیاں دینے اور ان کی ذات پر کیچڑ اچھالنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ کالمسٹ کونسل کے اراکین نیشنل ایکشن پلان کو اچھی طرح جانتے اور سمجھتے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایسی بازاری زبان استعمال کر کے دھمکیاں دینے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے شخص کا مکمل ریکارڈ محفوظ بنا لیا گیا ہے اور وہ ریکارڈ جلد ہی تحقیقاتی اداروں کے حوالے کر دیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ ہزارہ کالمسٹ کونسل اپنے اراکین کو مکمل سپورٹ کرے گی اور ان کے حقوق کا تحفظ ہر فورم پر یقینی بنایا جائیگا،راشد علی راشد اعوان نے مزید کہا ہے کہ رائے سے اختلاف کا حق ہر کسی کو حاصل ہے اور وہ اپنے اختلاف کو تحریر کی صورت میں لاکر میڈیا میں بیان کر سکتا ہے مگر چور راستوں سے وار کرنا اور گیڈر بھبکیوں کا سہارا لینا کسی بھی صاحب رائے کو ہر گز حاصل نہیں ہے،انہوں نے دھمکیاں دینے والے شخص کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اس نے2روز تک تحریری طور پر معافی نہ مانگی تو وہ اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme