مالدیپ میں ایک ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ

Published on November 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

03
مالی(یو این پی)  مالدیپ میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ کے صدر یامین عبدالقیوم کی طرف سے یہ اعلان بڑی تعداد میں ہتھیار اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائس ملنے کے بعد کیا گیا جس کا بظاہر نشانہ صدر تھے۔ ملکی اٹارنی جنرل محمد انیل نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ مالدیپ کے صدر اٹھائیس صدر کو کشتی میں ہونے والے دھماکے میں محفوظ رہے تھے۔ مالے حکومت کے مطابق یہ صدر کو ہلاک کرنے کی ایک کوشش تھی جبکہ امریکی ادارے ایف بی آئی کے مطابق کشتی میں بارودی دھماکا نہیں ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题