ڈولی نظربند .. چینی لڑکی نے محبوب کے ملنے تک بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی

Published on November 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

04
مظفرگڑھ (یو این پی) پاکستان میں اپنے محبوب امین جتوئی کی تلاش میں دربدر بھٹکنے والی چینی لڑکی ڈولی کو سرکٹ ہاﺅس میں بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کے عشق میں اسیر چینی لڑکی ڈولی کمرے میں بند ہو کر رہ گئی ہے اور محبوب کی بےوفائی کے بعد تنہائی کا بھی شکار ہو گئی۔ڈولی نے پولیس کی جانب سے زبردستی کمرے میں بند کرنے پر بھوک ہڑتال کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی طرف ڈولی کو آج دوپہر کا کھانا بھی پیش نہ کیا جا سکا اور ڈولی کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ سرکٹ ہاﺅس میں بند ڈولی کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes