بلدیاتی الیکشن کے بعد چیئرمین کا تاج پہننے کے لئے جوڑتوڑ شروع

Published on November 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 599)      No Comments

JH
سیاسی حلقوں اور مبصرین نے قوی امکان ظاہر کیا ہے۔ کہ آئندہ میونسپل کمیٹی کا چیئرمین آرائیں برادری سے نہیں ہوگا
بورے والا (یواین پی)بلدیاتی الیکشن کے بعد چیئرمین کا تاج پہننے کے لئے جوڑتوڑ شروع ہوگیا تحصیل میونسپل کمیٹی بورے والا کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 36میں سے 20نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے پہلی ۔آزاد امیدواروں نے 9سیٹیں جیت کر دوسری اور تحریک انصاف نے چھ نشستو ں پر کامیابی حاصل کرکے تیسری پوزیشن لی ہے۔ مسلم لیگ ق نے صرف ایک جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی بھی امیدوار کا میاب نہ ہو سکا ۔ اس طرح موجودہ بلدیاتی انتخابات کے سیاسی منظر نامہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ کا کردار نہ ہونے کے برابر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی کردارختم ہو کر رہ گیا ہے ۔ یہ اَمر قابل ذکر ہے کہ تحصیل میونسپل کمیٹی کے بعض وارڈوں میں مسلم لیگی امیدواروں کو اَپ سیٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ یہاں بلدیاتی انتخابات کے معرکہ میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر چکی ہے اور زیادہ تر آزاد امیدواروں نے بھی آئندہ چیئرمین بلدیہ کے الیکشن کے موقع پر مقامی مسلم لیگی قیادت کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے اسطرح بلدیہ کے ایوان میں انکی دو تہائی اکثریت یقینی ہے۔ اَس صورت حال کے پیش نظر مسلم لیگی چیئرمین کے انتخاب میں یہاں کسی قسم کی کوئی سیاسی رکاوٹ نہیں۔سیاسی حلقوں اور مبصرین نے قوی امکان ظاہر کیا ہے۔ کہ آئندہ میونسپل کمیٹی کا چیئرمین آرائیں برادری سے نہیں ہوگا۔ بلکہ غیر آرائیں برداری سے متوقع ہے ۔ کیونکہ بورے والا سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی بورے والا کے چیئرمین چوہدری شہباز احمد آرائیں ان تینوں کا تعلق آرائیں برادری سے ہے اور پہلے ہی یہاں آرائیں برادری کو عوامی اداروں میں بھرپور نمائندگی حاصل ہے اور اب مسلم لیگی مقامی قیادت کے کندھوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی لیڈرشپ کو اعتمادمیں لیکر بلدیہ کی سربراہی کا تاج ایسی شخصیت کے سرپر سجاد ئیں جو نہایت مخلص بے لوث عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار اور باصلاحیت باکردار شخصیت کا مالک ہو ۔ بلدیہ کے بگڑے ہوئے معاملات کو درست انداز میں چلا کر شہر کی تعمیر و ترقی اور صحت و صفائی میں بھرپور کردار ادا کرے اور بلدیہ کے مالی معاملات سے کسی شکل میں کوئی ذاتی فائدہ اٹھا نیکی بجائے اپنی صلاحیتوں سے بلدیہ کو فائد پہنچا کر شہر کی تعمیر و ترقی میں بھرپور دلچسپی لے ۔ ایسی شخصیت جو بہترین منصوبہ بندی سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے تاکہ آئندہ الیکشن 2018میں انکی معاون اور دست وبازو بن سکے ۔ واضح رہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی بورے والا کے بعض وارڈ نہایت عوامی توجہ اور خصوصی دلچسپی کا مرکز بنے رہے وارڈ نمبر36 سے مسلم لیگی امیدوار راؤ عزیز الرحمن نے اپنے مد مقابل بلدیہ بورے والا کے سابق چیئرمین چوہدری محمد اسلم آرائیں (مرحوم)کے صاحبزادے اورتحریک انصاف کے اہم ضلعی رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز اسلم آرائیں کوواضح اکثریت سے شکست دے کر ریکارڈ کامیابی حاصل کی۔ راؤ عزیز الرحمن نے 1305 ووٹ حاصل کیے جبکہ چوہدری اعجاز اسلم آرائیں کو379 ووٹ حاصل ہوئے اسطر ح راؤ عزیز الرحمن نے926ووٹوں کی برتری سے تحصیل بھر میں سیاسی برتری کے اعتبار سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اس طرح وارڈ نمبر13سے حاجی عبدالغفار بھٹی اور وارڈ نمبر7سے اِن کے صاحبزادے محمد افتخار بھٹی مسلم لیگی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو شکست دے کر باپ بیٹا دونوں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ دیگر دو الگ الگ وارڈوں سے دو حقیقی بھائی وارڈ نمبر4سے عبدالجبار بٹ (آزاد) اور وارڈ نمبر5سے عبدالغفار بٹ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے سیاسی حلقوں میںیہاں بلدیہ بورے والا کی چیئرمین شپ کیلئے چوہدری محمد عاشق آرائیں ۔ میاں عبدالمتین آرائیں ۔ مہر طاہر امجد آرائیں ایڈووکیٹ اورراؤ عزیز الرحمن کے نام گردش کر رہے ہیں۔لیکن بلدیہ بورے والا کی چئیرمین شپ کا اعزاز اسی شخصیت کے سر پر سجے گا جسے چوہدری نذیر احمد ایم این اے اورچوہدری ارشاد احمد ایم پی اے باہمی مشاورت ۔اپنے دوستوں اور اپنی اعلیٰ صوبائی لیڈرشپ کواعتماد میں لے کر جس کسی شخصیت کے سر پر سجائیں گے وہ ہی خوش قسمت شخص بلدیہ بورے والا کا چئیرمین ہو گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy