پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف

Published on November 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

images
لاہور(یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور پاکستان میں متعین چینی سفیر سن وی ڈونگ نے لاہور میں مال روڈ پر پاک چین فرینڈشپ مونومنٹ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے چین کے سفیر نے پاکستان چین دوستی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جائیگی۔ہم نے دونوں ملکوں کی دوستی کے شاندار نمونے کاافتتاح کیا ہے ۔میں چینی سفیر سن وی ڈونگ اور چین میں پاکستان سفیر خالد یہاں موجود ہیں۔انہوں نے دونوں ملکوں میں اقتصادی تعلقات کو بڑھانے میں انتھک محنت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ 46 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے اس میں تقریباً 36 ارب ڈالر کے بجلی کے منصوبے ہیں باقی انفراسٹرکچر،گوادر پورٹ اور سلک روٹ اور موٹر وے اس میں شامل ہیں۔ یہ چین کا تاریخ میں کسی دوست ملک کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے وہ پاکستان ہے، اس موقع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ اس پویلین کا افتتاح کرنا تاریخی موقع ہے میں چین کے عظیم دوست شہباز شرریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں پنجاب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے یہ ہر کسی کے دل میں موجود ہے ان کا اظہار ہم لاہور میں بھی دیکھ رہے ہیں۔پاک چین دوستی پویلین نہ صرف لاہور کے دل میں ایک عظیم یادگار ہے بلکہ یہ لوگوں کے دلوں میں بھی ایک نیا مونومنٹ ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں سی پیک پاک چین دوستی اور تعاون کا نیا مونومنٹ ہے پاک چین دوستی زندہ باد۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题