ڈاکومینٹری فلم ’’اٹھننی‘‘ کی چوتھے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت

Published on November 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) میں شوبز کے ناموراسٹیج و ٹیلی وژن اداکارشاہد راناپردستاویزی12236587_1212775768736400_1083601563_o فلم’’اٹھننی‘‘ چوتھے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پانچ تا دس دسمبر 2015 ؁ء میں بھارت کے شہر نیو دہلی کے سینٹرل پارک اوراین ڈی ایم سی کے کنونشن سینٹر میں دکھائی جائے گی تفصیلات کے مطابق دہلی میں ہونے والے فلمی میلے میں ۶۸ ممالک سے وصول ہونے والی ۲۱۰ فلمیں دکھائی جائیگی جن میں ’’اٹھننی‘‘ بھی شامل ہے’’اٹھننی‘‘ دستاویزی فلم کے رائٹرو ڈائریکٹر طلال فرحت ہیں،

دستاویزی فلم اسپیشل افراد پر مبنی ہے، طلعت حسین،عبید اللہ زبیر، سہیل فرید،کاظم پاشا، ایمل12236508_1212776445402999_1554843345_o وائس، ہنزلہ شاہد،حرا احمد،عنبرین محمد، آفتاب عالم، انور اقبال، خالد انعم، نذر حسین، سمیع بلوچ، فوزیہ خان،شہکی،آغا شیراز،وسیم بیگ، تنویر احمد جانی، دانش، کائنات منیر،منصور احمد خان،رومی سید،سجاد احمد،محمد سلیم،مطاہر احمد خان اور دیگر شخصیات نے اس اہم نقطے پر اپنے تاثرات ریکارڈ کرائے اور رائٹر کی مثبت سوچ کو عالمی سطح پر لے جانے پرسراہا ۔طلال فرحت کا اس دستاویزی فلم کے بارے میں یہ سوچ تھی کہ مرحوم مقصود حسن کے بعد ہمارے اسٹیج و ٹی وی کے مایہ ناز سینئر اداکار شاہد رانا ہے جو پستہ قد ہیں یہی نہیں بلکہ دیگر دوسرے ساتھی اداکار کی زندگی کے چند پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا میں جتنے چھوٹے قد کے فنکار سمیت عام لوگ ہیں ان کواس دستاویزی فلم میں زیر بحث لایا گیا ہے اورشاہد رانا کواس کا مرکز بنایا ہے اورمیں سمجھتا ہوں کہ یہ ڈاکومینٹری فلم ’’اٹھنی‘‘ اپنے انوکھے نام کی وجہ سے ایک الگ جگہ بنائے گی اور دنیا میں کسی بھی میڈیا، اسٹیج، ٹی وی اور فلم میں اس نام کا کردار یقیناًکہیں نہ کہیں دیکھنے اور سننے کو ملے گا، آج کے جو حالات چل رہے ہیں اُن میں اس ڈاکومینٹری فلم سے پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا میں مثبت انداز میں پہنچے گا ہندوستان کے اس فلمی میلے میں اس دستاویزی فلم کی شرکت کرنا پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے جس میں دیگر ممالک بھی اس کا حصہ بنے ہیں اور یقیناًہے انشا اللہ کہ غیرممالک کے مندوبین یقیناًاس کودیکھنے کے بعدملکی و غیر ملکی رائٹرز،ڈائریکٹرز چھوٹے قد کے افراد کو پروموٹ کرنے میں یقیناًآگے بڑھیں گے اوراس مثبت مقصد کو ضرور سراہیں گے گو کہ ہم نے اسے محدودوسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اسے بنایا ہے اسکرپٹ اور آپ کی کوششیں ہی اسے بلند و ممتاز کرتی ہیں جس میں لگن اور محنت کے ساتھ آپ کے دوست اور اقرباء کا بھی خاصا دخل ہوتا
ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme