کویت سٹی۔۔۔اقبال کی ایک بار پھر اہمیت بڑہتی جارہے آج ہم ایک ایسے دورسے گذررہے ہیں جہاں اقبال کادورپھر سے شروع ہورہاہے ۔ان خیالات کا اظہار کویت میں پاکستان کے سفیر محمد اسلم خان نے پاکستان بزنس کونسل اورہلیپ ڈیسک کے زیراہتمام یوم اقبال کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ برصغیر بحران کی کیفیت اور اسلامی دنیا ایک بحران کی کیفیت سے دوچار تھی اسی اثنا ء میں اللہ تعالی نے اقبال کی صورت مسلمانوں کو ایک رہنماء ملا جس نے شاعری کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو گرما دیا اورانگریز کی غلامی سے آزادی حاصل کرنے کا درس دیا سرسید احمد خان کے بعد اقبال ایک ایسے لیڈر ابھرے جنہوں نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس وقت انگریز کی صورت میں ایمپائر موجودتھے آج کے دور میں امریکہ کی ایمپائر موجود ہے اسی لئے آج ایک پھر اقبال کی اہمیت بڑھ گئی ہے کیونکہ آج مسلمان انہی حالات سے گذررہے ہیں ہرطرح کے وسائل ہونے باوجودمسلمان مشکلات کا شکارہیں ۔اس موقعہ پر ممبر اوپیک حافظ محمد شبیر نے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لئے مشعل راہ بنی رہے گی اقبال کی شاعری نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اورہردور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال ایک مربوط فکر کانام ہے اوروہ فکر تھی قرآن اورسیرت نبویﷺ ،اقبال کے فلسفہ حیات کو اگر ایک لفؓ ککا پہناوادیں وہ بنتاہے خودی ،اقبال نے معاشرے کو مثبت رخ پر سوچنے کی فکردی اور قوم کو آزادی کا پیغام دیا ۔اس موقعہ پر طالب علم احمد نواز،عماد اعظم نے اقبال کے فلسفہ پر روشنی ڈالی ۔ قبل ازیں قاری صہیب انجم نے تلاوت قرآن حکیم کی سعادت حاصل کی اورحافظ فیصل ریاض اورقمر نظامی نے ہدیہ نعت اور کلام اقبال پیش کیا جبکہ کائنات علی اور حماد نے اسٹیج اسیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے ۔اس موقعہ پر بچوں نے ٹیبلو پیش کئے اورانہیں انعامات سے نوازاگیا