کالعدم تنظیم کے چار کمانڈرز سمیت 32 فراریوں نے ہتھیار پھینک دیے

Published on November 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 531)      No Comments

333
کوئٹہ (یو این پی) کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے چار اہم کمانڈرز نے 32فراریوں سمیت ہتھیارپھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں نواب جنگیز مری کی رہائش پر منعقد ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کاہان اور ہرنائی سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم کے کمانڈر نیالو خان‘ دوستین‘ عرضے اور صوبدار خان نے اپنے 32 ساتھیوں سمیت ہتھیار پھینک کر وطن دوستی کا اعتراف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد آزادی کی جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ اس موقع پر نواب جنگیز مری کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچ رہنما بیرون ملک بیٹھ کر ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ناراض بلوچ رہنماوں کو مناکر واپس لانے سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہونگے۔نواب جنگیز مری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پر امن بلوچستان پیکج کے بعد بڑی تعداد میں فراریوں کا ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونا اچھی علامت ہے۔ واپس آنے والوں کو حکومت کی جانب سے معاوضے کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题