آرمی چیف آج چھے روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہونگے

Published on November 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

111
راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج چھے روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہونگے ،دورے کے دوران امریکی حکام سے ملاقاتیں کرینگے ،دورے کا مقصد افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانا اور دھشت گردی کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز پر متفقہ عملدرآمد ہے۔تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 15سے 20نومبر تک امریکہ کا دورہ کرینگے دورے کا مقصد بھارت کی پاکستان میں مداخلت کو ختم کروانے اور افغانستان میں قیام امن کیلئے کئے جانے والے اقدامات بات چیت کرنا ہے۔دورے کے دوران آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری ،وزیر دفاع ایشٹن کارٹر ،قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس ،سینیٹ کی دفاعی اور انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہان سے ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف دھشت گردی کے خاتمے اور خطے میں قیام امن کیلئے چند نئی تجاویز کیساتھ امریکہ جا رہے ہیں ۔جنرل راحیل شریف دورے کے دوران دھشت گردی کیخلاف جنگ سے متعلق اب تک ہونیوالی کامیابیوں پر بھی بات چیت کریں گے جبکہ سرحد پار سے دھشت گردی اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے امریکی انتظامیہ سے بات چیت کرینگے آرمی بھارت کی جانب اشتعال انگیز کارروائیوں کا بھی ذکر کرینگے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes