فلم ’’اٹھنّی‘‘ اپنے انوکھے نام کی وجہ سے فلمی میلے میں ایک الگ جگہ بنائے گی،طلال فرحت

Published on November 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

چھوٹے قد کے موضوع پر’’اٹھننی‘‘ فلم کابھارتی فلمی میلے میں شرکت کرناپاکستان کیلئےTa بڑے اعزاز کی بات ہے
فلمی میلے میں۲۱۴ فلمز منتخب، ۹۷ دستاویزی فلمز، ۱۲۲شارٹ فلمز اور۵۲ فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی
دسمبر میں ہونیوالے چوتھے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نیو دہلی،بھارت میں دکھائی جائے گی
پاکستان سے 6 ڈائریکٹرزنے بھی اس فلمی میلے میں حصہ لیا ہے
کراچی(یواین پی) چھوٹے قد پر مبنی پاکستان کی تاریخ کی پہلی دستاویزی فلم ’’اٹھنّی‘‘جو چھوٹے قد سے متعلق ہے، چوتھے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پانچ تا دس دسمبر 2015 ؁ء میں بھارت کے شہر نیو دہلی کے سینٹرل پارک اوراین ڈی ایم سی کے کنونشن سینٹر میں ہونے والے فلمی میلے میں تقریبا ۶۸ ممالک سے وصول ہونے والی ۲۱۴ فلمیں دکھائی جائیں گی، جیکولین فرنینڈس اور معروف ہدایتکار کیتن مہتہ کی شرکت بھی اس فلمی میلے کا خاصہ ہے اورجیکولین فرنینڈس کی انگریزی زبان میں بننے والی فلم ’’ڈیفینیشن آف فیر‘‘ بھی اس فلمی میلے کے پریمئرمیں شامل ہے جس میں جیکولین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، ’’اٹھنّی‘‘سمیت پاکستان سے ۶ ڈائریکٹرزنے بھی اس فلمی میلے میں فلمیں بھیجی ہیں ان فلموں میں۳ ڈاکومینٹری فلمز اور۳ شارٹ فلمز شامل ہیں جب کہ فلمی مقابلے میں ’’اٹھنّی‘‘، ’’لکی ایرانی سرکس‘‘،’’کے ٹو اینڈ دا انوزیبل مین‘‘ اور شارٹ فلم ’’پراہیبیٹڈ‘‘ شامل ہیں نیزشارٹ فلمز میں ’’کیپ ڈسٹینس‘ اور ’’دیٹ نائٹ‘‘ دکھائی جائے گی، ’’اٹھنّی‘‘دستاویزی فلم کے رائٹر،پروڈیوسر ڈائریکٹر طلال فرحت ہیں جو ٹیلی فلمز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پیش کر رہے ہیں، طلال فرحت کا تعلق پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کراچی سینٹر میں بحیثیت اسسٹنٹ پروڈیوسر آؤٹ سورس رہا اور بخوبی خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہوں نے کئی سینئرز پروڈیوسرزکی معاونت میں کئی پروگرامز، شوز اور ڈرامے سمیت کئی پروگرامز کی معاونت کی، کئی نئے ستاورں اوہنرمند نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سمیت خواتین و حضرات کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو متعارف کرایاوہ گزشتہ کئی دنوں سے وہ اس دستاویزی فلم میں مصروف رہے جس میں خود کیمرہ ورک لیا، ایڈیڈنگ اور دیگر مراحل کو بھی بخوبی نبھایا، فلم میں پس پردہ آواز معروف کمپیئر، اداکار سہیل فرید خان کی لی، کیمرہ اسسٹنٹ شامیل اور اسسٹنٹ ایڈیٹر خرم تھے، یہ فلم اسپیشل افراد پر مبنی ہے جس کا مرکز چھوٹا قدہے، اس فلم میں شوبز اور سماجی شخصیات سمیت پاکستان ٹیلی وژن کے چمکتے ہوئے ستاروں نے بھی اپنے تاثرات ریکارڈ کرائے اُن شخصیات میں میں لیجینڈ طلعت حسین،انور اقبال، خالد انعم،، ایمل وائس، نذر حسین، سمیع بلوچ، فوزیہ خان،شہکی،عبید اللہ زبیر، آفتاب عالم،منصور احمد خان،رومی سید،سجاد احمد،محمد سلیم،مطاہر احمد خان ،آغا شیراز،وسیم بیگ، تنویر احمد جانی، دانش، سہیل فرید،کاظم پاشا، ہنزلہ شاہد،حرا احمد،عنبرین محمد، کائنات منیر، نازیہ علی اور دیگر کئی شخصیات شامل ہیں اوراس بامقصد پروجیکٹ کو فلمی میلے میں بھیجنے کو سراہا ۔ڈاوریکٹر کا اس دستاویزی فلم کے بارے میں یہ سوچ ہے کہ شاہد رانا، پاکستان کے نامور اداکار مرحوم مقصود حسن کے بعد ہمارے اسٹیج و ٹی وی کے مایہ ناز سینئر اداکار ہیں یہی نہیں بلکہ دیگر دوسرے ساتھی اداکار کی زندگی کے چند پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا میں جتنے چھوٹے قد کے فنکار سمیت عام لوگ ہیں ان کواس دستاویزی فلم میں زیر بحث لایا گیا ہے اورشاہد رانا کواس کا مرکز بنایا ہے اوروہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ڈاکومینٹری فلم ’’اٹھنّی‘‘ اپنے انوکھے نام کی وجہ سے ایک الگ جگہ بنائے گی اور دنیا میں کسی بھی میڈیا، اسٹیج، ٹی وی اور فلم میں اس نام کا کردار یقیناًکہیں نہ کہیں دیکھنے اور سننے کو ملے گا،انہوں نے کہا کہ ایک ایسے سماجی مسئلے سے دوچار ایسے افراد کی پرابلمز پر قلم اٹھایا ہے جواس معاشرے کا ایک خاص حصہ ہے میں سمجھتا ہوں کہ آج کے جو حالات چل رہے ہیں اُن میں اس ڈاکومینٹری فلم سے پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا میں مثبت انداز میں پہنچے گا ہندوستان کے اس فلمی میلے میں اس دستاویزی فلم کی شرکت کرنا پاکستان کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے جس میں دیگر ممالک بھی اس کا حصہ بنے ہیں اور یقیناًہے انشا اللہ کہ غیرممالک کے مندوبین یقیناًاس کودیکھنے کے بعدملکی و غیر ملکی رائٹرز،ڈائریکٹرز چھوٹے قد کے افراد کو پروموٹ کرنے میں یقیناًآگے بڑھیں گے اوراس مثبت مقصد کو ضرور سراہیں گے ۔یوں طلال پہلے پاکستانی ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے جو ایک خاص شوبز شخصیت پر ڈاکومینٹری فلم کسی بھی بین الاقوامی فلمی فیسٹیول میں بھیجی ہے جوپاکستان کی پہلی اسپیشل پرفارمر شوبز شخصیت پربنائی ہے اور یوں یہ خصوصی فلم بھی کہلائی گی جو پاکستان کی نمائندگی کرے گی امید ہے کہ انشا اللہ فلمی میلے میں یہ اعزاز لے کر واپس آئے گی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes