اعلان سے نہیں ڈیم سے بجلی آئیگی : پرویزالٰہی

Published on November 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

555
لاہور(یو این پی) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے اپنی رہائش گاہ پر تلہ گنگ سے منتخب ہونے والے آزاد نمائندوں کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز نے اپنی نوکریاںبچانے کیلئے خلاف قانون ہروہ کام کیا جو انہیں نہیں کرنا چاہیے تھا۔ آزاد بلدیاتی نمائندوں میں چیئرمین ملک ریاض، ملک اسد قادری ، سید محمود شاہ، ملک اصغر خا ن، ملک زمرد خان ، وائس چیئرمین ملک امیر سلطان، ملک اشرف ، ملک ممتاز ، جماعت اسلامی کے فیاض گردیزی ، فصیح الرحمن اور میاں ظہیر الرحمن نے مسلم لیگ ق میں شمولیت و حمایت کا اعلان کیا، چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پورے پنجاب میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے، انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے چینی کمپنیوں نے بھی ہاتھ اٹھالیے ہیں اب عوام کا پیسہ ہڑپ کرنے کیلئے حکمرانوں نے بینکوں سے قرض لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پوٹھوہار کے علاقہ میں سمال ڈیم بنائے مگر شہباز شریف کو معلوم ہونا چاہئے کہ اعلان کرنے سے نہیں بلکہ ڈیم بنانے سے بجلی آئے گی، کسان پیکیج کے نام پر کسانوں کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog