بلدیاتی انتخابات :شیر کی دھاڑ نے ایک بار پھر پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

Published on November 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 743)      No Comments

لاہور(یواین پی )پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے7777 بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے.پنجاب میں2399میں سے 1098نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے 606،آزاد امید واروں نے 498، پاکستان تحریک انصاف نے 154،جماعت اسلامی نے7 اورپیپلز پارٹی نے 9نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایم کیو ایم پنجاب سے کوئی بھی نشست نہیں لے سکی ۔دوسری جانب سندھ کی1833نشستوں میں سے840کا نتیجہ سامنے آگیاجس کے مطابق پیپلز پارٹی نے  800 ،ایم کیو ایم نے 70،آزاد امید واروں نے42،مسلم لیگ ن نے 33اور تحریک انصاف نے 32سیٹیں حاصل کیں ۔

پنجاب کے 12 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران شیخوپورہ میں یونین کونسلز کے چیئرمین ‘وائس چیئرمین اور کونسلرز کی نشستوں پر غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان مسلم لیگ(ن)نے میدان مارلیا تا ہم مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ کاشف عارف اپنے حلقہ سے انتخاب ہار گئے۔ آخری اطلاعات آنے تک مسلم لیگ (ن)کے 27امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے 8 امیدواروں سمیت 8 ہی آزاد امیدوار وں نے میدان مارا تا ہم مسلم لیگ (ق) کا ایک ہی امیدوار کامیاب ہوا۔سرکاری زرائع کے مطابق 1528پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جبکہ سارا دن پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں نے جوش خروش کے ساتھ اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ ڈالے ۔اس دوران یوسی 25کوٹ پنڈی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور مسلم لیگ(ن)کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کی یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات2015 میں آزاد امیدوار بازی لے گئے۔ کمالیہ کی12یونین کونسلوں میں سے 6نشستیں آزاد امیدواروں نے جیت لی، ن لیگ اور تحریک انصاف تین، تین سیٹوں پر کامیاب ۔بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں تحصیل کمالیہ کی 12میں سے دو یونین کونسلوں میں آزاد امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں بھی 4 نشستیں پر آزاد امیدار کامیاب ہو گئے جبکہ تین، تین سیٹیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ آئیں۔

گوجرانوالہ میں بلدیاتی انتخابا ت کے دوسرے مرحلے میں ابتک پاکستان مسلم ن نے میدان مار لیا ہے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے 73 ،آزاد امیدوار36 ،پی ٹی آئی 5 ،جماعت اسلامی 3جیت لیں جبکہ پیپلز پارٹی کو ئی سیٹ نہ جیت سکی ۔سرگودھا کی 166میں سے 163سیٹوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 77، آزاد72 ،پی ٹی آئی 10جبکہ پیپلز پارٹی 4نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ 

پاکستان مسلم لیگ ن نے پیر محل میونسپل کمیٹی سے بلدیاتی انتخابات 2015 میں میدان مار لیا۔ ن لیگ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیر محل کی18وارڈز میں سے 9سیٹیں لے اڑی، پاکستان تحریک انصاف کو تین ، جماعت اسلامی کو ایک سیٹ ملی، باقی 5 سیٹیں آزاد امیدواروں نے چھین لیں۔

میونسپل کمیٹی علی پور چٹھہ کے 20 حلقوں میں انتخابی نتائج پرامن طور پر مکمل ہو گئے ،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 12سیٹیں جیت کر سر فہرست دیگر مختلف جماعتوں کے 8امیدوار کامیاب قرار پائے ۔میونسپل کمیٹی تحصیل ساہیوال کے مختلف وارڈز کے جنرل کونسلر کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر1سے مہر عبدالشکور آزاد امیدوار 692ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مہر فیض رسول مسلم لیگ (ن) کے433 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔وارڈنمبر2سے آزاد امیدوار مہر اقبال 778ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مرتضیٰ فرید آزاد امیدوار 692ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر5 رانا سہیل شہزاد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 676ووٹ لے کر کامیاب جبکہ اعجاز حسین آزاد امیدوار 586ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔وارڈنمبر 6سے محمد سجاد حسین آزاد امید وار 946ووٹ لے کر کامیاب جبکہ محمد ایاز آزاد امیدوار نے 644ووٹ لئےے ۔وارڈنمبر 8سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ضیغم حسین خان 374ووٹ لے کر کامیاب جبکہ شجاعت علی خان آزاد امیدوار نے194ووٹ حاصل کئے۔وارڈ نمبر10سے راﺅ جعفر علی آزاد امیدوار 310ووٹ لے کر کامیاب جبکہ حاجی منور حسین مسلم لیگ (ن)کے 285ووٹ لے کر ہار گئے۔اسی طرح وارڈ نمبر 11سے رانامحمد اختر آزاد امیدوار 1056جبکہ سٹی صدر مسلم لیگ (ن) محمد بلال 751ووٹ لے کر ناکام رہے۔ خانیوال شہر کے 44وارڈز میں سے 23وارڈزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) 15نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ آزادامیدواروں نے 7جبکہ پی ٹی آئی کے حصے میں ایک نشست آئی ہے۔میونسپل کمیٹی خانیوال کے 44وارڈوں میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا ،آزاد امیداوروں کی بھی جیت جبکہ تحریک انصاف بدترین شکست سے دوچار ہوگئی۔خانیوال شہر کے 40وارڈزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) 24نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ آزادامیدواروں نے 12نشستیں حاصل کیں جبکہ پی ٹی آئی کے صرف چارامیدوارکامیاب ہوئے۔جہلم میں ن لیگ نے 26، آزاد 19اور پی ٹی آئی نے 5نشستیں جیت لی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题